ابنا: اسکائی نیوزکی رپورٹ کے مطابق گذشتہ سال مصر میں فٹبال ہنگاموں میں ملوث 21 افرادکو موت کی سزا سنائے جانے کےبعد پورٹ سعید میں تازہ ہنگامے پھوٹ پڑے ہیں گذشتہ برس کے ہنگاموں میں 74 افراد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ آج کے تازہ ترین ہنگاموں اور دھشتگردانہ کاروائیوں میں اب تک 16 افراد ہلاک جبکہ 200 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ مصر کے دارالحکومت قاہرہ سمیت کئی شہروں میں ہنگامہ آرائی جاری ہے مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں مصر میں کل سے شروع ہونے والے ہنگاموں ميں اب تک 23 افراد ہلاک اور 650 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں مصر کے صدرمحمد مرسی نے اتھیوپیا کا دورہ منسوخ کردیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/110